مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں اعلی ایرانی سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں 70 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت اور وزراء سطح کے وفود بھی شریک ہوئے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی اعلی حکام اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حلف برداری کی تقریب کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔
تقریب میں بعض اعلی عسکری رہنما بھی شریک ہوئے۔
مہمانوں اور تینوں اعلی ریاستی اداروں کے حکام کی یادگاری تصویر
پارلیمانی نمائندے جنرل قاآنی کا استقبال کررہے ہیں۔
مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی پارلیمنٹ آمد۔
نائب صدر محمد رضا عارف پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہورہے ہیں۔
مہمانوں اور نمائندگان کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پارلیمنٹ کی عمارت میں آمد
ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای پارلیمنٹ میں داخل ہورہے ہیں۔
سابق صدر حسن روحانی کی پارلیمنٹ ہاوس آمد
مسلح افواج کی جوائنٹ کمیٹی کے سربراہ جنرل باقری پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہورہے ہیں۔
صدر پزشکیان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسپیکر محمد باقر قالیباف استقبال کررہے ہیں۔
مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ موحدی کرمانی پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہورہے ہیں۔
محمد مخبر پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہورہے ہیں۔
رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ گلپائیگانی تقریب میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہورہے ہیں۔
110 غیر ملکی وفود حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
غیر ملکی مہمانوں کی پارلیمنٹ ہاوس آمد اور اسپیکر باقر قالیباف کی جانب سے استقبال
آپ کا تبصرہ